Imran Khan is going to run London soon, Maryam Nawaz
Posted By: Akbar on 12-06-2019 | 21:36:46Category: Political Videos, Newsعمران خان بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے، مریم نواز
نارووال(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے، عمران خان کی کیا حیثیت کہ وہ کسی کو این آر او دے سکے، چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہا ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہبنی گالہ کا گھر این او سی کے بغیر بنایا گیا، وزیراعظم 300 کنال کے
گھر میں رہتا ہے اور ٹیکس 1لاکھ روپے دیتا ہے، بنی گالہ کو کون گرائے گا؟ مریم نواز شریف نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو صرف نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نظر آتے ہیں حکومتی وزراء نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چھپ کر وار کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ علیمہ باجی نے جرمانہ بھی دیا لیکن عمران خان ان کا نام نہیں لیتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب میں اتنی ہمت ہے کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے؟ نواز شریف چاہتے تو 100این آر او جھولی میں ڈال دیے جاتے، یہ جو این آر او این آر او کرتا پھرتا ہے بہت جلد خود این آر او مانگے گا۔ مریم نواز نے ظفروال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے 10ماہ میں کیا کیا؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے 10ماہ میں صرف شکایتیں کی ہیں کام نہیں۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں سے کھایا ہو اسے کیا پتا ہو کہ عام آدمی کیسے جیتا ہے۔ مریم نواز نے دعوی کیا کہ الیکشن کمشن کے پاس عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جس دن
سے میاں نواز شریفکو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے اس دن سے ملک کی تباہی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عام عوام کے پر قیامت توٹی گئی ہے، نالائقِ اعظم ٹیکس کے خرچ پر سارے خاندان کو لے کر عمرہ کرانے لے گیا جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو سرکاری جہاز میں نہیں بٹھایا گیا کیونکہ جہاز پر عمران خان کے خاندان والوں اور ذاتی دوستوں کا قبضہ تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو این آر او دے سکے، چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہا ہوگا، یہ بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے جہاں اس کے بچے اور سب کچھ ہے، نیازی کو صرف ’ گو‘ نہیں کرنا ، گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












