PML-N Vice President Maryam Nawaz
Posted By: Ahmed on 13-06-2019 | 03:15:10Category: Political Videos, Newsمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تھیلسیمیا کی بچے کی خواہش پوری کر دی
ظفروال (نیوزڈیسک) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تھیلسیمیا کے مریض اور لیگی کارکن کی خواہش پوری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز 3 بجے حلقہ این اے 77 کے قصبہ ٹپیالہ پہنچیں تو ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل سینکڑوں افراد کے ساتھ د
ہمتھل پہنچی۔مریم نواز مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور تھیلیسیمیا کے مریض ذکی الرحمان کے گھر بھی گئیں۔ جہاں انہوں نے ذکی سے ملاقات کی اور اس سے گفتگو کرتے ہوئے قائد کا پیغام دیا۔مریم نواز نے ذکی الرحمان کو پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور 5 لاکھ نقد بطور تحفہ پیش کیا۔جبکہ بیمار کم سن لیگی کارکن نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو سونے کی انگوٹھی جبکہ ایم این اے مہناز اکبر اور دانیال عزیز کوچاندی کی انگوٹھیاں بطور تحفی پیش کیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کیپٹن صفدر،پرویز رشید ، طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز ، ایم این اے مہناز اکبر عزیز، جاوید لطیف،عظمی بخاری اورحنا پرویز بٹ بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ذکی الرحمان کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شئیر کی اور اسے اپنی پروفائل پکچر بنایا۔یاد رہے کہ کم سن لیگی کارکن ذکی الرحمان نے پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز سے فون پر بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر مریم نواز نے ٹویٹر پر ہی ظفر وال جانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میاں نواز شریف نے مجھے ظفر وال جانے اور
ذکی سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔لہٰذا میں ظفر وال جا رہی ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ذکی الرحمان کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
مریم نواز کی ظفروال کے رہائشی بچے ذکی کی عیادت کیلیے ان کے گھر آمد

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












