Achaanak Khufiya Shadi Kar Li - Secret Wedding
Posted By: Akram on 13-06-2019 | 06:50:32Category: Political Videos, Newsکچھ دن پہلے عمرہ کی ادائیگی اور پھر۔۔۔ حمائمہ ملک نے اچانک خفیہ شادی کر لی، مگر کس سے ؟ نام اور تصاویر نے پاکستانیوں کو دنگ کر ڈالا
کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔فلم ’’بول‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں۔ اس
دوران حمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ اکبر ڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ویسے تو حمائمہ ملک مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم باتیں شیئر کرتی ہیں لہذٰا جب انہوں نے یہ سیلفی شیئر کی تو ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی اور سوشل میڈیا صارفین جاننے کے لیے بے چین ہوگئے کہ کہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ نے خفیہ طور پر شادی تو نہیں کرلی۔



جب کہ کچھ لوگوں نے تو کہہ بھی دیا کہ یہ شخص حمائمہ ملک کا شوہر ہے کیونکہ بغیر محرم کے حج یا عمرہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حمائمہ نے اکبر نامی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی ہو اس سے قبل بھی حمائمہ نے اسی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اکبر کو خطرناک لیکن سخی قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ حمائمہ ملک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکی اور دونوں میں شادی کے دوسال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












