Loota Paisa Waapis Laane Ka 1 Hi Tareeka
Posted By: Ahmed on 13-06-2019 | 06:51:24Category: Political Videos, Newsلوٹا پیسا واپس لانے کا واحد طریقہ : برسوں پہلے ڈپٹی چیئرمین نیب جنرل عنایت اللہ خان نے پرویز مشرف کو کیا گر کی بات بتائی تھی جس پر اگر عمل ہو جاتا تو آج پاکستان کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا
لاہور (ویب ڈیسک) جنرل مشرف کا دور تھا. شروع شروع کے دن تھے. احتساب کی بات چلی تو ڈپٹی چیئرمین نیب جنرل عنایت اللہ خان نے کہا کہ لُوٹا پیسا واپس لانا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے. جنرل مشرف نے پوچھا وہ کیا؟ جنرل عنایت اللہ خان نے کہا، پہلے پوری دیانت سے تحقیق کر لیں کہ
کس کس نے پاکستان کو لوٹا. اس کے بعد انہیں پکڑ لیں اور ہر جمعہ کو ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کاٹ کر پھینکنا شروع کر دیں. بائیں ہاتھ سے شروع کریں اور اس وقت تک کاٹتے چلے جائیں جب تک رقم واپس نہ آ جائے. انگلیاں ختم ہو جائیں تو ہاتھ کاٹ جائیں اور ہاتھ کٹ جائیں تو پیروں سے شروع کر لیں. مشرف نے کہا، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا، حدود میں ہاتھ کاٹنے کی اجازت ہے، میں تو صرف انگلی کی تجویز دے رہا ہوں اور ہاتھ کاٹنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی؛ اس سے پہلے ہی لوٹا مال خزانے میں ہو گا. مشرف نے مسکرا کر کہا، یہ نہیں ہو سکتا، تم بہت ظالم ہو. جنرل عنایت اللہ خان نے کہا، اگر یہ نہیں ہو سکتا، تو آپ لوٹی ہوئی رقم کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں لا سکتے. جنرل عنایت اللہ خان اب بھی ملتے ہیں، تو پوچھتے ہیں، ہاں آصف، کچھ رقم آئی خزانے میں۔۔؟ میں کہتا ہوں،جنرل صاحب، رقم تو نہیں آئی، لیکن آپ کی تجویز کی تائید نہیں کی جا سکتی. وہ جواب میں مسکراتے ہیں: پھر کر لو کوششیں، ایک روپیہ واپس نہیں آنے والا، راستہ وہی ہے، جو میں نے بتایا ہے۔ (ش س م)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












