Baani MQM Ab Kis Haal Mein Hain?
Posted By: Akbar on 13-06-2019 | 06:52:31Category: Political Videos, Newsبانی ایم کیو ایم اب کس حال میں ہیں اور کیسے دکھتے ہیں؟ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے رہائی کے بعد ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے
لندن (ویب ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو جنوبی لندن کے پولیس سٹیشن میں دو گھنٹے کی تفتیش کے دوران سکاٹ لینڈ یارڈ کائونٹر ٹیررازم یونٹ کے ڈیٹیکٹیوز کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کے بعد بدھ کی شام پولیس ضمانت پر رہا کر دیا گیا، رہائی کے بعد الطاف
حسین کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں بانی ایم کیوایم کے چہرے پر پریشانی اور اداسی کے آثار واضح دکھائی دیئے جبکہ ان کے واپس پہنچنے پر دیگرمتحدہ رہنمائوں نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلے لگایا۔ویڈیو دیکھئے
جیونیوز کے مطابق ان سے منگل کی شب برطانوی وقت کے مطابق10 تا12 بجے تفتیش کی گئی۔ لندن پولیس نے ان سے جو سوالات کئے، ان کا الطاف حسین نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور نو کمنٹ کا آپشن اختیار کیا۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے پولیس کو مشورہ دیا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو پیش کی جانے والی فائل میں کافی شواہد موجود نہیں ہیں اور جب تک مزید شواہد پیش نہیں کئے جاتے، چارج نہیں کیا جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کے اپنے ہوم ایڈریس پر24 گھنٹے کی پولیس ضمانت اپلائی ہوگی اور وہ چھ ہفتے بعد اسی پولیس سٹیشن پر واپس آئیں گے ، ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ پولیس کے سوالات کے جواب نہ دیں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












