During the famous politician, the dispute broke out with the flight air hosts
Posted By: Akram on 14-06-2019 | 07:29:22Category: Political Videos, Newsمعروف سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز ایئر ہوسٹس سے جھگڑا، معاملہ سنگین ہوگیا
کویٹ سٹی/قاہرہ (ویب ڈیسک) کویتی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز جھگڑا کرنے والی مصری ایئر ہوسٹس اور کویتی سیاست دان کی اہلیہ کو کویت ایئر پورٹ پر جہاز لینڈنگ کرتے ہی دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مصر سے کویت آنے والی
ایک پرواز میں مصری ایئرہوسٹس اور ایک کویتی خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی معاونت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کرگیا کہ اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہوگئے۔کویتی اخبار کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا، کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔کویتی اخبارکے مطابق فضائی میزبان نے “مجلس امہ” کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے، دونوں نےایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












