Breaking News - Mulki Siasat Mein Bhonchaal - Nab Ne Imran Khan Ke Kareebi Wazeer
Posted By: Abid on 14-06-2019 | 12:01:14Category: Political Videos, Newsبریکنگ: ملکی سیاست میں بھونچال : نیب نے عمران خان کے سب سے زیادہ قریبی ساتھی اور وزیر کو بھی گرفتار کر لیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) نیب نے وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کوگرفتار کرلیا ہے، سبطین خان پرچنیوٹ میں مائنیز کے ٹھیکے دینے کا الزام تھا، سبطین خان 2007ء میں بھی صوبائی وزیر معدنیات تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے اپوزیشن رہنماؤں سابق آصف زرداری، فریال تالپور، اور حمزہ شہباز کے بعد اب حکومتی وزیر
.
سبطین خان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سبطین خان پر2007ء میں چنیوٹ میں مائنیزکے ٹھیکہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سبطین خان 2007ء میں صوبائی وزیر معدنیات تھے۔ اس وقت پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔ دوسری جانب نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ رات چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے۔فریال تالپور کونیب آج اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا ہے۔ فریال تالپور کا گھر19 اسٹریٹ 13 ایف 8ایٹ ٹو اسلام آباد میں واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا۔ اور لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت بھی منسوخ کردی تھی لیکن چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے اور فریال تالپور کے وارنٹ جاری نہیں کیے تھے۔ تاہم آج فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس کے ساتھ نیب کو جوائنٹ وینچر کیس میں بھی آصف زرداری سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












