Arjun visited Kapoor to give Salman commands
Posted By: Akram on 14-06-2019 | 23:24:03Category: Political Videos, Newsسلمان کومات دینے کے لیے ارجن کپورمیدان میں آگئے
ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو مات دینے کے لیے سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور میدان میں آگئے۔بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ تمام ہی اداکار اپنے کردار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرتے ہیں حتیٰ کہ کچھ اداکار کردار کے تقاضے کے مطابق تن سازی بھی کرتے ہیں تاکہ اس کردار کو بھرپور طرح سے ادا کیا جائے اور اگر
بات بالی ووڈ کی کریں تو بالی ووڈ میں تن سازی میں سلمان خان کا کوئی ثانی نہیں۔لیکن اب یہ بھی حقیقت ہے ہریتھیک روشن اور ٹائیگر شروف جیسے فنکار بھی اس فہرست میں آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ارجن کپور حقیقی زندگی میں سلمان خان سے تنازعات کے بعد انہیں فلموں میں بھی مات دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔ارجن کپور نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ خوبصورت باڈی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے یہ باڈی اپنی نئی آنے والی فلم ’پانی پت‘ کے لیے بنائی ہے۔ ارجن کپور کے اس نئے انداز کو دیکھ کر اُن کے مداح بھی کافی حیران ہوئے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں جنگجو موڈ میں ہوں۔ارجن کپور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ سال سے ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی وجہ سے کشیدگی چل رہی ہے کیوں کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن اور ملائیکہ اروڑا میں کافی قربتیں دیکھی گئیں حتی کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی بہت جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائے گی۔واضح رہے کہ اشوتوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پانی پت‘ میں ارجن کپور، سنجے دت اور کریتی سنن مرکزی کردار ادا کر رہی
ہیں۔ فلم رواں سال 13 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












