Actress Tanushree Dutta Ke Sangeen Ilzamaat Aur Adaalat Ka Faisla
Posted By: Akbar on 15-06-2019 | 18:12:58Category: Political Videos, Newsعدالت نے ناناپاٹیکرکوکلین چٹ دیدی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور پر ہراساں کا کیس بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔اداکارہ تنوشری دتہ نے گذشتہ برس ستمبر میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگا کر جہاں سب کو حیران کیا تھا، وہیں ان کی جانب سے جنسی ہراساں
کے خلاف بات کرنے کے بعد بھارت میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہوا تھا۔تنوشری دتہ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور فلم کے عملے نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ اسی فلم کے گانے ’نتھنی اتارو‘ میں نازیبا منظر شوٹ کروانا چاہتے تھے۔اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک دن بعد ہی نانا پاٹیکر نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔ابتدائی طور پر تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف صرف میڈیا میں ہی بیانات دیے لیکن بعد ازاں اکتوبر2018 کو ممبئی میں پولیس تھانے جاکر 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تنوشری دتہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے کے بعد پولیس نے اکتوبر 2018 میں ایک دہائی قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا تھا اور واقعے کی تحقیقات ایک سال تک رہیں۔لیکن اب پولیس نے
منظم ثبوت نہ ملنے پر نانا پاٹیکر کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے کو بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔ یاد رہے کہ اداکار ننا پاٹیکر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کا کیس بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












