Bollywood was not permitted to meet actress Aamir Khan but his fan was played on his own
Posted By: Joshi on 15-06-2019 | 18:14:09Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ اداکار عامر خان سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر ان کا مداح اپنی جان پر کھیل گیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرڈالی۔دو روز قبل عامر خان کے ممبئی آفس کے باہر ایک ہائی وولٹیج ڈراما دیکھنے میں آیا جب ایک 33 سالہ نوجوان نے عامر خان سے ملنے نہ دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے
نوجوان کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر بیلغوم کا رہائشی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے پر قاسم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قاسم گزشتہ کئی روز سے عامر خان سے ملنے کی کوشش کررہاتھا وہ عامر خان کی این جی واٹر فاؤنڈیشن سے متعلق ان سے بات چیت کرنا چاہ رہاتھا لیکن عامر خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسے اداکار سے ملنے نہیں دے رہے تھے ۔ منگل کی شام بھی یہی ہوا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے قاسم کو عامر خان سے ملنے سے منع کردیا تو اس نے اپنی جیب سے ایک بوتل نکالی اور اسے پی گیا،عامر خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسے اداکار سے ملنے نہیں دے رہے تھے ۔ منگل کی شام بھی یہی ہوا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے قاسم کو عامر خان سے ملنے سے منع کردیا تو اس نے اپنی جیب سے ایک بوتل نکالی اور اسے پی گیا، جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم اب ٹھیک ہے، قاسم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہاہے کہ وہ صرف عامر خان سے ملنے کا خواہشمند تھا لیکن کئی بار کوشش کے بعد اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کے
بعد پولیس نے قاسم کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












