The tragedy struck the eyes of Pakistaniis
Posted By: Joshi on 18-06-2019 | 22:20:00Category: Political Videos, Newsالمناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہالہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر
وین مورو سے حیدر آباد آرہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چند افراد کی شناخت محمد جمیل، سید عبدالحفیظ شاہ، مسمات حمیدہ اور مسمات شیز سردار کے نام سے ہوئی جب کہ باقی افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔ حادثے میں عالم زرداری، دلیپ کمار، مسمات چاندی، مسمات عالیہ، مسمات وزیراں، راحیل، دانش اور زبیر نامی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












