Now you will play such games that match your child
Posted By: Kabira on 22-06-2019 | 01:31:54Category: Political Videos, Newsاب آپ اپنے بچے کھچے میچ ایسے کھیلیں گے ۔۔ پی سی بی نے لندن میں موجود قومی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی
لندن(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہراسگی کے واقعات پیش آنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پر کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔
بورڈ کی ہدایت کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی کا باہر نکلنا ضروری ہے تو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ نکلیں۔بورڈ نے کھلاڑیوں کو باہر نکلنے کے لیے مقامی سیکیورٹی اہلکاروں اور منیجمنٹ کو اآگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں 23 جون کو جنوبی افریقا سے مدمقابل ہوگی لیکن اس سے قبل پی سی بی نے ہراسگی کے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ٹیم پاکستان ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پی سی بی کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائے گی، ہراسگی کے واقعات ناقابل برداشت اور افسوسناک ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو گزشتہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔قومی کھلاڑی جہاں جاتے ہیں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے چند لوگوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پلیئرز بھی کافی پریشر کا شکار ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فین نے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ہراساں کیا۔سرفراز احمد اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے فوڈ کورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ ایک شخص نے قومی ٹیم کے کپتان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی۔

Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz












