This is us when we were younger
Posted By: Ahmed on 23-06-2019 | 04:26:49Category: Political Videos, Newsجب ہم چھوٹی تھیں تو یہ ہمیں ۔۔۔۔۔ لندن کی پولیس نے چند لڑکیوں کی شکایت پر 3 خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ، تفتیش کی گئی تو کیا شرمناک انکشافات ہوئے ؟ جانیے
لندن (ویب ڈیسک)شمالی انگلینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے 1995سے 2002کے درمیان بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یارک شائر کی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کرکلیز، بریڈ فورڈ اور لیڈز سمیت
دیگر علاقوں سے 3خواتین سمیت 39افراد گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر 5افراد کو اس ہی کیس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ سال کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ کرکلیز کے ڈیوز بری اور بیٹلے کے علاقوں میں 4 خواتین کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی کہ جب وہ کم عمر تھیں تو انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔تحقیقات کی سربراہی کرنے والے انسپکٹر سیٹھ روبن سن کا کہنا ہے کہ بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امید ہے کہ گرفتاریوں سے ہماری مقامی برادری میں اعتماد پیدا ہوگا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












