Pakistan's former cricketer
Posted By: Abid on 23-06-2019 | 07:31:54Category: Political Videos, Newsشوبز ڈائری: پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کی سونالی بیندرے کے ساتھ افیئر کی تردید
گذشتہ ہفتے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں پاکستان کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر بہت لوگوں نے اپنا غصہ نکالا اور دونو ں ممالک کی عوام نے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچی۔ اسی دوران انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی تو تو میں میں بھی سامنے آئی۔
لیکن ان سب سے زیادہ دلچسپ ویڈیو پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب اختر کی تھی جس میں انھوں نے پہلے تو اپنے اور سونالی بیندرے کے افیئر کی افواہوں کی تردید کی اور ساتھ ہی کینسر کو مات دینے پر سونالی بندرے کی تعریف کی۔
ثانیہ مرزا کا ذکر شروع کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ثانیہ مرزا بہت بد قسمت خاتون ہیں جنھیں کبھی انڈیا اور کبھی پاکستان سے ٹرول کیا جاتا ہے۔
شعیب کا کہنا تھا ثانیہ نے اپنے شوہر کے ساتھ کھانا ہی تو کھایا تھا پاکستان سے اچھا نہ کھیلنے کے لیے تو نہیں کہا تھا۔
ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم ایک بڑی ٹیم ہے جو اچھا کھیلی ہمیں انھیں مبارکباد دینی چاہیے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












