The biggest shock of political career
Posted By: Kabira on 24-06-2019 | 18:41:01Category: Political Videos, Newsانقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کو اپنے سیاسی کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور ان کی پارٹی استنبول کی میئرشپ کا دوبار ہ کرایا جانے والا الیکشن پہلے سے زیادہ برے طریقے سے ہار گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق استنبول کے میئر کے
لیے پہلا الیکشن رواں سال مارچ میں ہوا تھا جو مخالف پارٹی کے اکرم امام اوگلو نے 13ہزار کی اکثریت سے جیت لیا تھا۔ تاہم صدر اردگان نے اس الیکشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اب دوبارہ الیکشن ہونے پر 49سالہ امام اوگلو کی اکثریت 13ہزار سے 8لاکھ تک پہنچ گئی۔ ان کے خلاف صدر رجب طیب اردگان کے حمایت یافتہ امیدوار بن علی یلدرم تھے ، جو ترکی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ امام اوگلو نے اپنی فتح پرہزاروں حامیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”شکریہ استنبول۔ یہ الیکشن کسی ایک گروپ یا پارٹی نے نہیں جیتا، یہ الیکشن پورے استنبول اور ترکی نے جیتا ہے۔ “

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












