Misbehavior with Shahbaz Sharif on behalf of PML-N
Posted By: Ahmed on 25-06-2019 | 22:52:53Category: Political Videos, Newsمسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف کیساتھ افسوسناک سلوک
اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف کیساتھ افسوسناک سلوک، تحریک انصاف نے شہباز شریف کو بہت بڑی آفر کر دی ۔۔۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں میثاق معیشت کی پیشکش کی ،میثاق معیشت پر اپوزیشن لیڈر کو ان کی اپنی جماعت سپورٹ نہیں کرتی تو ہماری سپورٹ لے لیں ۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے
کہ سیاست میں صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ ہے عمران خان کاابھرنا،پاکستان میں کرپشن کیخلاف بیانیہ بنا ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی تھیں ،ن لیگ ہاؤس میں شین لاہور پہنچ کر میم ہوجاتی ہے۔کسی نے سوچا بھی نہیں کہ چاند دیکھنے کیلئےٹیکنالوجی استعمال کی جا سکتی ہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ بجٹ میں پہلی بار تینتالیس ارب روپے مختص کیے گئے،جنرل کے بیٹے کو بھی تمام مراحل سے گزرنا پڑتاہے،سول اداروں کو فوج سے سیکھنے کی ضرورت ہے،صرف تنقید سے گزارہ نہیں ہوگا،اداروں کو تگڑا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سول حکومت نے پچاس ارب روپے اپنا خرچہ کم کیا،دوہزارآٹھ سے دوہزار اٹھارہ تک اماوس کے دس سال ہیں ،اس عرصے میں لیے گئے قرضوں پرجواب ہے میں جانوں میرا خدا جانے ۔

Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz












