Why did you refuse to work clearly? Years later the big secret became fascinating
Posted By: Akram on 28-06-2019 | 04:24:34Category: Political Videos, Newsمایہ نازپاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی ووڈ سپرہٹ فلم ‘ویرزارا’ میں کام کرنے سے صاف صاف انکار کیوں کیا تھا ؟ سالوں بعد بڑا راز فاش ہوگیا
لاہور (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے کیرئیر پر اپنے بچوں کو تر جیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکارہ نادیہ جمیل نے پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو ’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کیرئیر کے عروج میں اُن کی ملاقات بھارتی ہدایت کار یش چوپڑا سے ہوئی، انہوں نے فلم ’ویر زارا‘ میں رانی مکھرجی کے کردار کی آفر کی تھی لیکن نادیہ جمیل نے انکار کردیا۔اداکارہ نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ ’جس وقت مجھے فلم میں کام کی آفر ہوئی اُس وقت میرا بیٹا 2 ماہ کا تھا، اُس کا خیال میری امی رکھتی تھیں، پھر جلد مجھے احساس ہوا کہ اگر میں نے ایک مرتبہ فلم کے لیے ہاں کردی تو مجھے اس کی عادت ہوجائے گی اور پھر اسے چھوڑ نہیں پائوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت میں نے فیصلہ کیا کہ یا تو میں ایک ماں بن جاؤں یا پھر اداکارہ، اور پھر میں نے ماں کا انتخاب کیا اور یہ کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔نادیہ جمیل نے مزید بتایا کہ فلم ’ویر زارا‘ میں پہلے شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور اُن (نادیہ جمیل) کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر کاسٹ تبدیل ہوئی اور شاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار پریتی زنٹا نے ادا کیا جبکہ رانی مکھر جی اس فلم میں وکیل کے روپ میں نظر آئی تھیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں فلم ’ویرے دے ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور کے مقابل کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












