Aati Hai Jawaani Jaati Hai Jawaani
Posted By: Abid on 20-07-2019 | 00:16:35Category: Political Videos, Newsآتی ہے جوانی جاتی ہے جوانی : مگر وہ خوبصورت پاکستانی خاتون جس کو فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کر پائی ۔۔۔تصاویر آپ کو مسحور کر ڈالیں گی
کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر جب سے فیس ایپ آئی ہے ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا نظر آ رہا ہے۔ کھلاڑیوں سے لے کر فلمی ستاروں تک ہر کوئی اس ایپ کے ذریعے بوڑھا ہو رہا ہے لیکن ایک ہستی ایسی بھی ہے جس کو یہ فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کر پائی۔
یقیناً بہت سے لوگ تو جان گئے ہوں گے کہ وہ کون ہے جو کبھی بوڑھا نہیں ہوسکتا لیکن اگر آپ اب بھی نہیں پہچانے تو ہم آپ کی یہ مشکل حل کردیتے ہیں کہ اس ہستی کا نام ’ماہ نور بلوچ‘ ہے۔ ماہ نور بلوچ اپنی خوبصورتی اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی طرح نظر آن کے باعث ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اب فیس ایپ آنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کے تذکرے ہورہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف اداکاروں کی جانب سے فیس ایپ کے ذریعے خود کے بڑھاپے کی تصاویر شیئر کی گئیں تو بعض سوشل میڈیا صارفین نے ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ انہیں تو فیس ایپ بھی بوڑھانہیں کرپائی۔ خیال رہے کہ ماہ نور بلوچ اپنی عمر میں 50 کی دہائی پار کرچکی ہیں اور نانی بھی بن چکی ہیں لیکن وہ آج بھی ویسے ہی ہیں جیسی وہ 1993 میں اپنے پہلے ڈرامے ماروی میں نظر آئی تھیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے فیس ایپ کے ذریعے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا کیا اور کہا کہ انہوں نے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھ لیا ہے ، اب وہ سکون کی موت مرسکتے ہیں۔


Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












