Amazing imitation from son's Timor
Posted By: Joshi on 21-07-2019 | 10:05:34Category: Political Videos, Newsبیٹے کی تیمور سے حیرت انگیز مشابہت پر سنی لیون بول پڑیں

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بیٹے اشر کا موازنہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے کیے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمورعلی خان بھارت کا سب سے زیادہ مقبول بچہ ہے، جس نے دنیا میں آنے کے بعد سے ہی میڈیا پر تہلکہ مچارکھا ہے۔ تیمور جیسی شہرت کسی بچے کوتو کیا کسی سپر اسٹار کو بھی بڑی جدوجہد کے بعد نصیب ہوتی ہے۔ اب تک تو تیمور ہی بالی ووڈ کا لاڈلہ بچہ تھا لیکن اب میڈیا میں سنی لیون کے بیٹے اشر کا موازنہ تیمور سے کیا جارہا ہے۔
چند روز قبل سنی لیون کی ایک تصویر میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے اشر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد گویا سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، وجہ تھی اشر کی تیمور سے بے انتہا مشابہت۔ بہت سارے لوگ تو دونوں بچوں میں فرق ہی نہیں کرپائے۔ ایک صارفین نے اپنی حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا ایک پل کے لیے تو میں نے سوچا سنی لیون شاید تیمور کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں۔

اداکارہ سنی لیون سے جب تیمور اور اشر کی مشابہت اور سوشل میڈیا پر دونوں بچوں کا موازنہ کیے جانے پر بات کی گئی تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہاں مجھے معلوم ہے سوشل میڈیا پر دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔
سنی لیون نے دونوں بچوں کی تعریف کی اور دونوں کی بے انتہا مشابہت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اشر کا چھوٹا سا گولو چہرہ ہے اور تیمور کا چہرہ بھی ایسا ہی ہے۔ سوشل میڈیا وہی کرے گا جو اسے کرنا ہوگا، تیمور بہت پیارا بچہ ہے اور اشر بھی قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ سنی لیون کے تین بچے ایک بیٹی نشا اور دو جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں۔ نشا کو سنی اور ان کے شوہر نے گود لیاتھا۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












