Kahin Trump Ki Hakoomat Na Chali Jaaye
Posted By: Ahmed on 22-07-2019 | 07:32:31Category: Political Videos, News’’ دیکھنا کہیں ٹرمپ کی حکومت ہی نہ گرا دینا۔۔۔‘‘ عمران خان کا دورہ امریکہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے
لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ان دنوں موضوع بحث ہے۔لیکن گذشتہ روز کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کا دورہ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
ایک صارف نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ایک تصویر مبینہ طور پر ایڈیٹ کی گئی اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو عمران خان کی تقریر سنتے دیکھایا گیا ہے، صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ کہیں عمران خان میری ہی حکومت نہ گرا دے۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ یہ کوئی کنسرٹ نہیں بلکہ عمران خان کو امریکا میں کیا جانے والاجلسہ ہےایک صارف نے کہا کہ ایک صارف نے تو یہ تمام مناظر دیکھ کر واشنگن جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ایک صارف نے کہا کہ عمران خان وہاں پہنچ گیا جہاں اور کوئی نہیں پہنچ سکان اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر دلچسپ ٹویٹ کیے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30ہزار افراد موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اجتماع نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر برگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔ واشنگٹنکے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہائوس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔جبکہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












