I am sure that She is pregnant
Posted By: Kabir on 25-07-2019 | 23:40:15Category: Political Videos, Newsمحسن عباس کی فطرت کو جانتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو۔۔۔!
کراچی(ویب ڈیسک) محسن عباس پر اہلیہ فاطمہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے عائد کیے جانے والے الزامات پر اب خالد بٹ بھی سامنے آگئے ہیں۔ خالد بٹ وہ شخص ہیں جو محسن عباس حیدر کو انڈسٹری میں لائے تھے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے محسن عباس حیدر کے ساتھ مسلسل چھ سال کام کیا، ان چھ سالوں کے دوران میں نے اس کی شخصیت کا جو جو پہلو دیکھا میں اُس پر تھوڑی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔
میں نے محسن عباس کو ٹی وی انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔ محسن عباس میرے پروگرام رپورٹر کشمیر سنگھ میں بطور کشمیر سنگھ کام کرتا تھا ۔پروگرام کے دوران اس کا رویہ ہرگز پیشہ ورانہ نہیں تھا۔ میں نے اُس کے اور اُس کے خاندان کے حوالے سے کافی تغیرات بھی دیکھے۔ایک مرتبہ میں نے اُسے فون پر کسی سے بات کرتے اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا۔جب میں نے اس سے دریافت کیا تو وہ ہرگز اپنی بات سے ٹس سے مس تک نہ ہوا اور یہی کہتا رہا کہ جو اُس نے کیا وہ صحیح تھا۔ جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تب بھی یہ لوزر(Loser) ہی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ محسن عباس حیدر کی فطرت پُر تشدد ہے جس کا مظاہرہ میں نے وقت کے ساتھ ساتھ کیا۔مجھے اس پوری کہانی کا نہیں پتہ نہ ہی میں محسن عباس کی اہلیہ کو جانتا ہوں لیکن وہ ایسا ہی ہے جو اپنی حاملہ اہلیہ کو مارنے پیٹنے کی حد تک جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی خواتین کے لیے گھریلو تشدد کے خلاف آواز اُٹھانا ویسے ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اُسے پورے معاشرے کے سامنے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ ہمیں نہ صرف محسن کی اہلیہ بلکہ ایسی دیگر خواتین کے ساتھ بھی کھڑا ہونا چاہئیے جو گھریلو تشدد کا سامنا کرتیں اور اس دردناک اذیت سے گزرتی ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












