Imran Khan Ex Wife Reham Khan
Posted By: Ahmed on 28-07-2019 | 07:49:32Category: Political Videos, Newsمسلم لیگ ن نے ریحام خان کو ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف میدان میں اتار دیا ، اب گندی کتاب والی موصوفہ کیا کھڑاک کرنے والی ہیں ؟ جانیے
لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد سے عمران خان کے خلاف کافی زہر اُگلا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ریحام خان کو عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور یہ منصوبہ بندی کسی اور کی جانب سے
نہیں بلکہ عمران خان کے سیاسی مخالفین نے کی۔ مسلم لیگ ن نے ریحام خان کو عمران خان کے خلاف میدان میں اُتارنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ریحام خان اس مقصد کے لیے برطانیہ اور بھارت کی سرزمین استعمال کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں اور ملکی حالات ٹھیک ہونے تک امریکہ میں ہی رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی چونکہ ریحام خان کے ساتھ دوستی ہے اسی لیے اب وہ امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ریحام خان برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کو ایک خط بھی لکگیں گی جس میں ریحام خان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے یہ درخواست کریں گی کہ سیاسی یا خیراتی مقاصد کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پارٹی کو برطانیہ سے فنڈ اکٹھا کرنے سے روکا جائے کیونکہ یہ فنڈ بظاہر تو خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے لیکن اس کو پاکستان میں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک نامور پاکستانی صحافی جو ان دنوں امریکہ میں ہیں وہ بھی عمران خان کے خلاف درپردہ مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اور اپنے ادارے کی پالیسی کے مطابق ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہاں پر اہم پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے عمران خان کی نجی زندگی اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں مواد اکٹھا کرنے کی جستجو میں ہیں ۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












