Pakistani Actress Meera In Dubai
Posted By: Abid on 12-08-2019 | 18:52:04Category: Political Videos, Newsپاکستانی شوبز انڈسٹری حیران۔۔۔ میرا کو دبئی پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، کیا شرمناک کام کرتی پکڑی گئیں؟
دبئی (نیوز ڈیسک) لالی ووڈ اسٹار اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا، جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی اب تاخیر سے ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا کے منیجر حسن کے مطابق میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکام نے اسے ضبط کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ اب ایک دو روز میں پاکستان واپس آ جائیں گی۔ دوسری جانب معتبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے اداکارہ میرا تاحال پاکستان واپس نہیں پہنچ سکیں. میرا چند روز پہلے دبئی گئی تھیں جہاں ان کا جھگڑا ہونے پر حکام نے ان کا پاسپورٹ قبضے میں کرلیا۔ذرائع کے مطابق میرا کا دبئی میں ایک خاتون سے جھگڑا ہوا اور میرا نے اس پر تشدد بھی کیا جس پر خاتون پولیس کو شکایت درج کرائی ۔پولیس نے دونوں کو صلح کرنے کا مشورہ دیا تاہم متاثرہ خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا ۔دبئی پولیس نے دونوں کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیے اور ان کے میڈیکل کرائے گئے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پاسپورٹ ضبط ہونے کے باعث میرا دبئی سے باہر نہیں جاسکیں اوروہ عید شوز میں حصہ نہ لے سکیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا نے وطن واپس آکر مختلف چینلز کے عید شوز میں حصہ لینا تھا تاہم تاحال ان کی واپسی بارے حتمی اطلاع نہیں ہے۔




Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












