Showbiz Ki Duniya Se Garma Garam News
Posted By: Akbar on 13-09-2019 | 11:39:13Category: Political Videos, Newsشوبز نگری سے گرما گرم بریکنگ نیوز: خوفناک سانپ اور اژدھے پالنا رابی پیرزادہ کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔۔۔ اداکارہ کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر
لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ کو اپنے بیوٹی سیلون میں مگرمچھ اورسانپ رکھنا مہنگاپڑ گیا۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے ادکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف غیرقانونی طورپر اژدھے، سانپ اورمگرمچھ رکھنے کے الزام میں چالان درج کرلیا ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر تنویر جنجوعہ نے بتایا کہ اداکارہ نےسوشل
میڈیا پر اژدھے، سانپوں، مگرمچھ اورشیرکے ساتھ اپنی تصاویر اورویڈیوز شیئر کی ہوئی ہیں جس کی بنا پران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔وائلڈلائف آفیسر نے بتایا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات ابھی تک سانپ، اژدھا، مگرمچھ اورشیر رکھنےکی جگہ کا سراغ نہیں لگا کیوں کہ سوشل میڈیا پردیئے گئے ایڈریس جعلی نکلے ہیں جب کہ اس ضمن میں وائلڈلائف کی ٹیم نے ڈیفنس اور گارڈن ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پر سراغ لگانے کی کوشش کی ہے۔تنویرجنجوعہ نے بتایا کہ ہم نے اداکارہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سانپ، اژدھا اورمگرمچھ رکھنے پروائلڈلائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کی دفعات 9 اور12 کے تحت چالان کیا ہے۔ جس کے تحت دوسال سے پانچ سال قید جب کہ 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی تصاویر اورویڈیوزہمارے پاس محفوظ ہیں، اس لئے کارروائی کی گئی ہے تاہم سانپوں اژدھے اورمگرمچھ کا سراغ لگاتے ہی انہیں تحویل میں لیکر کسی سرکاری چڑیا گھرمیں منتقل کردیا جائے گا۔




Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












