aapki jo photos aur videos viral hui thi
Posted By: Akbar on 05-11-2019 | 08:07:26Category: Political Videos, Newsآپ کی جو نازیبا ویڈیوز آئیں تھیں وہ ۔۔۔ نقاب پوش خاتون نے رابی پیرزادہ سے رو رو کر معافی کیوں مانگی؟ تہلکہ خیز انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز لیک ہوئیں تو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لیک کرنے والوں کے نام ایک پیغام لکھا۔ انہوں نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ‘جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا’۔
اس کے اگلے روز رابی نے ایک اور ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے’۔ انہوں نے آج ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور یہ بھی دعا کی کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ رابی پیرزادہ کی ان نازیبا ویڈیو سے متعلق ٹوئٹر پر ایک نقاب پوش خاتون کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی جس میں اس خاتون کو رابی پیرزادہ سے رو رو کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کو رابی پیرزادہ سے مخاطب ہوکر یہ کہتے سنا جاسکتا ہے جو آپ کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں وہ میرے پاس بھی آئی تھیں، تاہم میں بھی انہیں آگے فارورڈ کرکے اس گناہ کی مرتکب ہوئی ہوں۔ نقاب پوش خاتون نے اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے جس پر وہ رابی پیرزادہ سے معافی مانگتی ہیں۔ ویڈیو میں اس خاتون کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ رابی پیرزادہ روز قیامت مجھ سے سوال نہ کرنا، مجھے معاف کردینا، میں نے لڑکی ہوکر ایسا کیا ہے، مجھے زیادہ معافی مانگنی چاہیئے۔ خاتون نے ویڈیو میں مزید کہا کہ دلی طور پر معافی مانگ رہی ہوں، مجھے پہلے احساس نہیں ہوا تھا لیکن اب احساس ہوا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












