Veena Malik Ka New Bayan Aa Gaya
Posted By: Abid on 18-11-2019 | 15:47:17Category: Political Videos, Newsمتنازع اداکارہ وینا ملک کا نیا بیان قومی اسمبلی کی زینت بن گیا۔۔۔ ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا ، تہلکہ خیز خبر
کراچی (ویب ڈیسک) متنازع پاکستانی اداکارہ وینا ملک پاکستان میں صدارتی نظام کی حمایت میں میدان میں آ گئیں۔ وینا ملک نے ٹویٹر پر PakNeedsPresidentialSystem ہیش ٹیگ کے حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 18 گھنٹے سے صدارتی نظام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے،
میرے کپتان عمران خان عوام کی آخری اُمید آپ ہو کیوں کہ یہ فرسودہ نظام کبھی بھی نیا پاکستان نہیں بننے دے گا۔ وینا ملک نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کو ایک مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے، آپ اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھیں۔ وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں منگلا، خان پور، واسک، راول، سملی، تربیلا اور حب ڈیمز صدارتی نظام میں بنے لیکن موجودہ پارلیمانی نظام میں ایک بھی ڈیم نہیں بنا کیونکہ ڈیم بنتا تو پھر آف شور کمپنیاں، اسٹیل ملیں، شوگر ملیں کیسے بنتیں؟۔ سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ قوم کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے وزراء اعظم نے ہمیشہ انہی ممالک سے پاکستان کے نام کی بھیک مانگی جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ بدنام کیا جبکہ پاکستان نے ایک صدر کی حکومت میں جرمنی جیسے ملک کو قرض بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ PakNeedsPresidentialSystem کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹام ٹرینڈ بنا ہوا تھا جسے اب تک کئی ہزار لوگوں نے اپنی ٹوئٹ میں استعمال کیا۔
قوم کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے وزیراعظموں نے ہمیشہ انہی ممالک سے پاکستان کے نام کی بھیگ مانگی پاکستان کو ہمیشہ بدنام کیا جبکہ پاکستان نے ایک صدر کی حکومت میں جرمنی جیسے ملک کو قرض دیا تھا

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












