Samundar Paar 22000 Pakistani Be Rozgaar
Posted By: JoJo on 27-04-2020 | 19:09:02Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے باعث 22 ہزارسے زائد سمندر پار پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 17 ہزارمزدور پیشہ پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوگئے جب کہ قطر سے 691 اور اومان سے 600 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوئے۔اس کے علاوہ سعودی کمپنیوں نے 1 ہزار 245 پاکستانیوں کو ملازمت سے برخاست کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی بینک نے بین الاقوامی سطح پر ترسیلات زر میں 20فصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح 22فی صد تک ہونے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاون ، صنعتی پیداوار اور منڈیاں بند ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai












