Punjab Ki Beti Hoon Punjab Ki Baat Karon Gi... Maryam Nawaz
Posted By: Kabir on 15-02-2021 | 08:46:07Category: Political Videos, Newsوزیر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو پنجاب کی بات کرنا بر لگتا ہے لیکن میں پنجاب کی بیٹی ہوں اور پنجاب کی بات کروں گی۔
وزیرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بہت برا لگا، یہ کہانیاں ہمیں نہ سنائی جائیں، پنجاب کی بیٹی ہوں پنجاب کی بات کروں گی۔ اسی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے جاؤں گی تو وہاں کی بات کروں گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہی نہیں ہوا یتیم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو اسے بجلی اور گیس کے بل دکھائیں۔ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا لیکن کسی کو کچھ نہیں ملا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام تو خوار ہوہی رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ خجل خوار سلیکٹر ہیں، کیوں کہ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو عوام ان سے پوچھتی ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے تمھیں یہی ملا تھا۔ سلیکٹرز کو کہتی ہوں کہ تم سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے جاؤ تمہیں معاف کیا اب یہ غلطی نہیں کرنا۔ سلیکٹر کو جب کوئی برا کہتا ہے تو ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا کیوں کہ ادارہ تو اپنا ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پیارے سلیکٹر جو ملک کے ساتھ ہونا تھا وہ ہوگیا لیکن اب اپنے کام پر توجہ دو، دوسروں کے کاموں میں مداخلت مت کرو۔ ملک رُل گیا ہے لیکن نوازشریف کے واپس آںے سے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












