Pakistani Female Student ACCA Mein
Posted By: Akbar on 15-02-2021 | 10:57:17Category: Political Videos, Newsلاہور: پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے دسمبر 2020ء کے امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار طلبا و طالبات شریک تھے جس میں زارا نعیم نے سرِ فہرست رہ کرپاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔
لاہور کی رہائشی زارا نعیم، ایس کے اے این ایس اسکول آف اکاؤنٹنگ کی طالبہ ہیں اور وہ فائنینشل رپورٹنگ کے امتحان میں پوری دنیا میں اول رہی ہیں۔ زارا نعیم نے اس حوصلہ افزائی اور سراہنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی کامیابی کے لیے انہوں نے بطورِ خاص اپنے والد کا شکریہ ادا کیا جن کی فراہم کردہ تعلیم، تربیت اور حوصلہ افزائی سے ہی وہ اس مقام تک پہنچی۔
زارا نے کہا ہے کہ ان کے والد عسکری افسر ہیں اور وہ ہی ان کے اصل ہیرو بھی ہیں۔ زارا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو کیریئر کی بلندیوں پر جاتے دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے لیے ایک اہم مشعلِ راہ ہیں۔
زارا کی اس کامیابی پر وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی اپنی مسرت کے اظہار کا ٹویٹ کیا ہے۔
Zara Naeem Dar has become pride of the nation by topping the ACCA exams across the world.Congratulations.

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












