Indian Actress Shilpa Ki Behan
Posted By: Ahmed akram on 15-02-2021 | 10:59:36Category: Political Videos, Newsممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی تنہا رہنے سے عاجز آگئیں۔
سال 2000ء میں مشہور زمانہ فلم ’’محبتیں‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فیملی بھی مجھے سنگل دیکھ کر تنگ آچکی ہے، اب وہ مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، سچ کہوں تو میں خود بھی سنگل رہنے سے عاجز آچکی ہوں۔

شمیتا نے یہی کہا کہ جہاں ہمسفر کی بات آتی ہے تو آپ کو اپنے مطابق صحیح شخص کا انتخاب کرنا چاہیے کیوں کہ آپ کو باقی زندگی بھی اسی شخص کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو کہ شادی کرنے کے چکر میں غلط ہم سفر کا انتخاب کر لیتے ہیں۔

شمیتا نے اپنے ہم سفر سے متعلق یہ بھی کہا کہ میں ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوں جس میں احساس ہو، دیانت دار، ذہین، مخلص اور ہنسی مذاق کرنے والا ہو، یہاں تک کہ میری اُمیدوں پر پورا اترتا ہو، کیوں کہ میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اور اس کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












