Corona Ke Phelaao Ki Wajah Se Mulak Mein... Asad Umar
Posted By: Akram on 21-04-2021 | 07:25:04Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤں کے باعث بندشیں بڑھانا پڑیں گی اور اس حوالے سے مزید فیصلے کرلیے ہیں جن کا اعلان جمعے کو کریں گے۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے، کراچی، لاہور، حیدر آباد، فیصل آباد اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں مزید کچھ فیصلے کیے ہیں جنہیں صوبوں سے شیئر کریں گے اور جمعہ کو ان فیصلوں کا اعلان کریں گے، ہمیں پابندیاں بڑھانا پڑیں گی کیونکہ جس طرح اس وقت وبا کا پھیلاؤ ہے، اگر اس وبا کا زور فوری نہیں توڑا تو بڑے شہر بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے، انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے اور قوم سے اپیل کرتاہوں کہ سنجیدگی دکھائیں، ہمارے پاس آخری موقع ہے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے لیکن ہمارے پاس چند دنوں کی گنجائش ہے، اگر قوم سے زیادہ سنجیدگی اور تعاون نظر آیا، انتظامیہ نے کردار ادا کیا تو امید ہے کہ یہ اقدام نہ اٹھانا پڑے ورنہ بڑے شہر بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ آخری موقع ہے، کئی ہفتوں سے وارننگ دے رہے ہیں کہ کس طرف معاملات جارہے ہیں، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے ہیں، صرف چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ وزرائے اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں اور عوام سے براہ راست بات کریں، وہ ووٹ لے کر آئے ہیں، لوگ ان کی بات سنیں گے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












