Sugar Scandal... Punjab Ke Wazeer... Read in Urdu
Posted By: Akram on 22-04-2021 | 05:35:57Category: Political Videos, Newsراولپنڈی: نیب نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی شوگر اسکینڈل میں طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے، اور شوگر اسیکنڈل میں بڑی حکومتی شخصیات کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے، اور اس بار نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق محسن لغاری کوچارمئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیاگیا ہے، جہاں ان سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کرے گی، اس حوالے سے محسن لغاری کو 2018 تا 2019میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی اور ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے گزشتہ ہفتہ کین کمشنر اور چیف سکیٹری آفس کادورہ کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا، جب کہ گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جب کہ سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کو بھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 19-2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں ۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی۔ اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












