Sarkari Amoor Chalaane Keliye Karz Leina Par Raha Hai... Asad Umar
Posted By: Kabir on 22-04-2021 | 08:57:09Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: وفافی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ روزمرہ سرکاری امور چلانے کیلئے قرض لینا پڑ رہا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم 3 سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، ، ہمارا کرنٹ اکاونٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے، ملک میں معاشی خسارے کاحجم ہرسال بڑھتاجا رہاہے، معیشت کی عمارت کیلیے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سےترقی کاسفرشروع ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کیلئے ایک فریم ورک تیار کیا، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے، گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے، روز مرہ سرکاری امورچلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، روز مرہ اخراجات چلانے کیلئے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے، معیشت میں استحکام آنےتک آگےنہیں بڑھ سکتے، وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کےپاس چلی گئی ہے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












