Khyber Pakhtunkhwa installs digital flood reporting system
Posted By: Abid on 22-04-2021 | 13:22:39Category: Political Videos, Newsپشاور: خيبر پختونخوا حکومت نے سيلاب كے نقصانات سے بچنے كے لیے صوبے كے بڑے درياؤں اور نالوں پر ڈيجيٹل ٹيلی ميڑی سسٹم (فلڈ فاركاسٹ) نظام نصب كر ديا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کے مطابق پی ڈی ایم اور محکمہ انہار کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے پانچ بڑے درياؤں اور دو نالوں پر ڈيجيٹل ٹيلی ميڑی سسٹم نصب كر ديا گيا ہے۔ جس كا مقصد سيلاب اور بارش كي پيشگی اطلاع کے ساتھ ساتھ نہروں اور نالوں ميں پانی كی بڑھتی ہوئی سطع پر نظر ركھی جائے گی۔
سیکریٹری محکمہ بحالی و آبادکاری یوسف رحیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہماراويئر ہاس مكمل فعال ہے۔ اس میں ضروری امدادی اشیا کا ذخيرہ موجود تاکہ كسي بھي ناگہاني آفت كي صورت ميں بروقت امداد پہنچائي جاسكے۔ سيكرٹری محکمہ بحالی و آبادکاری کاری نے پی ڈی ایم اے کے پرونشل ايمرجنسي آپريشن سینٹر كا دورہ بھي كيا ۔ جو چوبيس گھنٹے فعال رہتا ہے اور ہنگامي حالات و آفات كي صورت ميں صوبائي حكومت، ضلعی انتظاميہ، متعلقہ صوبائی محكموں اور سركاری وغير سركاری اداروں كے درميان بروقت اطلاعات كي فراہمي اور رابطوں كا موثر ذريعہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سال 2021 كی مون سون بارشو ں كے نقصان سے بچنے اوركسی بھی ناگہانی صورت حال سے بخو بی نمٹنے كے لیے پيشگی حكمت عملی تيار كر رہی ہے۔ اس سلسلے ميں پی ڈی ايم اے نے صوبے كے 30 اضلاع كی ضلعی انتظاميہ كو ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان فراہم كر دیا ہے۔
سيكریٹری ريليف يوسف رحيم نے پی ڈی ایم اے کی كاركردگی پر اطمينان كا اظہار كيا اور كسي بھي ناگہاني قدرتي آفات كے ليے ہمہ وقت تيار رہنے كي ہدايت كي۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے درپيش خطرات كو بہتر حكمت وعملی سے كم كيا جاسكتا ہے۔ محكمہ ريليف اور اس كے زير انتظام ادارے (پي ڈي ايم اے، ريسكيو 112، سول ڈ يفنس) عوام كے تحفظ اور خد مت كے ليے مصروف عمل ہيں اور قد رتي آفات سے درپيش خطرات كو كم كر نے كے ليے ہمہ وقت كو شا ں ہيں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












