Indian police appeal to Muslims to pray for the elimination of Corona in Taraweeh
Posted By: Akbar on 23-04-2021 | 10:29:27Category: Political Videos, Newsممبئی: کورونا وبا کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر مامور ممبئی پولیس نے مسلمانوں سے تراویح کے اجتماعات میں وبا کے خاتمے کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کے اہلکار لاؤڈ اسپیکر پر عوام سے مخاطب ہیں اور مسلمانوں کو ماہ مقدس کی آمد کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
پولیس افسر نے مسلمانوں کو رمضان کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے۔
اضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزی میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوں مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












