The corona virus has reached the world's highest peak, Mount Everest
Posted By: Ahmed on 23-04-2021 | 15:21:01Category: Political Videos, Newsکھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا حال ہی میں دورہ کرنے والے نارویجین کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود ایک کوہ پیما میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر کوہ پیمائی کی حالیہ سیزن کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔
نیپال میں کورونا کیسز کے سامنے آنے کے باوجود اس سال بھی کوہ پیماؤں کو راغب کرنے کے لیے ایس او پیز میں نرمی کی تھی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچے تھے۔
کورونا وبا میں مبتلا ہونے والے کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ مقامی آبادی میں کورونا پھیلے۔ 8 ہزار کی بلندی سے مریضوں کو لانا آسان کام نہیں۔
واضح رہے کہ ہزاروں فٹ کی اونچائی پر پہلے ہی سانس لینا مشکل ہوتا ہے اس لیے کوہ پیماؤں میں وبا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نیپال کے محکمہ سیاحت کی ترجمان مائرا آچاریہ نے کہا کہ اب تک کوہ پیماؤں کے مابین کوویڈ 19 کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












