Tofani Baarish 100 Se Zaaid Ghar Tabaah...
Posted By: Abid on 01-05-2021 | 15:55:04Category: Political Videos, Newsبلوچستان کے علاقے پنجگور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں سو سے زائد مكانات تباہ اور درجنوں مال مويشی اور گاڑياں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔
تفصيلات كے مطابق جمعہ كي شام سےپنجگور ميں ہونے والي طوفانی بارش كے بعد ندی نالوں ميں زبردست طغيانی آگئی ہے، جس کی وجہ سے ڈمب اور مضافات ميں واقع رہائشی آباديوں ميں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔ جس سے ڈمب ، قادرآباد اور تسپ پوليس تھانہ كے احاطے اور سراوان ميں ايك سو كے قريب مکانات، دو گاڑیاں اور درجنوں مويشی سيلاب كي نذر ہوگئے ہیں۔
متاثرین مكين كھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ ایک گھرانے کے دس سے زائد مكانات تباہ اور گھريلو استعمال كی چيزيں بھی ملبے تلے دب گئيں ہیں۔ ڈپٹی كمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور كمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے متاترہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سيلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ دوبارہ گھر تعمير كرنا ان كے ليے ايك خواب ہے ہم محنت كش ہيں، اور زندگی ويسے ہی آزمائشوں سے دوچار تھی، سيلاب نے ہماری زندگيوں كو مذيد تلخ بناديا ہے۔ ہمارے گھر کی خواتین اور بچےکہاں جائیں؟
متاثرين نے حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرے اور ہمارے مكانات كي ازسرنو تعميركرے تاكہ ہمیں سرچھپانے کے لیے چھت كا سہارا تو مل سكے ۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












