Corona Ki Nayi Lehar...Oxygen... Keemat Mein Izaafa
Posted By: Akram on 01-05-2021 | 15:56:17Category: Political Videos, Newsلاہور: کورونا وائرس کی نئی لہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ آکیسجن سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی لہر سے لاہور بھی شدید متاثر ہے اور شہر میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے اور روز بروز آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اب 500 روپے میں ری فل ہونے والا سلنڈر اب 800 روپ میں ری فل ہورہا ہے جب کہ بڑا سلنڈر 3000 روپے سے بڑھ کر 4000 روپے تک جا پہنچا ہے۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ انہیں آکسیجن پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہے اس لیے وہ بھی مہنگی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions










