Facebook Sahaafion Aur Writers Ko 50 Lacks Dollar De Ga...
Posted By: Joshi on 02-05-2021 | 15:20:48Category: Political Videos, Newsکیلی فورنیا: سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپوٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔
فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکا کے فری لانس صحافیوں سے درخواست طلب کی ہیں۔ درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہو گا جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












