Hazaaron Log Masaajid Mein Etkaaf Baith Gaye
Posted By: Ahmed on 03-05-2021 | 23:30:00Category: Political Videos, Newsکراچی: کراچی کی سیکڑوں مساجد میں سیکڑوں شہری رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے پیر کو نماز مغرب سے قبل اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد میں اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے، مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے، یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔
مساجد انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف پر بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کیے گئے ہیں مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں کورونا وبا کے باعث خود سحری و افطاری کا بندوبست کیا ہے، معتکفین ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات کے مریض مساجد میں ہرگز اعتکاف نہ کریں اور گھر پر رہیں اعتکاف کی جگہ ہوا دار رکھی جائے اور کلورین کے پانی سے صاف کریں، ہر معتکف کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، معتکفین ماسک لازمی پہنیں ، کورونا کی بڑھتی وبا کے پیش نظر صرف صحت مند افراد ہی اعتکاف پر بیٹھیں اورشب قدر پر بڑے اجتماع کے انعقاد سے اجتناب کریں، شب قدر پر بچے، بوڑھے اور ایسے افراد جن کو کوئی بیماری ہو وہ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions










