Karachi Mein 12 K.G Gold Loot Liya Gaya
Posted By: Joshi on 05-05-2021 | 11:14:43Category: Political Videos, Newsکراچی: سال رواں میں نقب زنی کی سب سے بڑی واردات کلفٹن کے علاقے جیولرز سینٹر میں ہوئی ۔
ملزمان سنار کی دکان سے لگ بھگ 12 کلو گرام سونا لیکر فرار ہوگئے جس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق کروڑوں روپے ہے۔
کلفٹن کے علاقے 3 تلوار کے قریب گلف شاپنگ سینٹر میں قائم جیولرز کی دکان پر نامعلوم ملزمان تالے اور شٹر توڑ کر 12 کلو وزنی طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
دکان کے مالک محمد آصف ابدانی نے پولیس کو بتایا پیر کی شب وہ اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اسکی دکان میں 4 کاؤنٹرز ہیں جس میں تیار طلائی زیورات سجا کر رکھے جاتے ہیں۔
اس نے بتایا کہ منگل کو جب وہ صبح اپنی دکان پہنچا تو دیکھا کہ اسکی دکان کے تالے اور شٹر کٹے ہوئے ہیں اور اندر جاکر دیکھا شوکیس میں رکھے ہوئے طلائی زیورات غائب تھے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا اور تمام تفصیلات اکھٹا کیں ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 201/2021نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ ان طلائی زیورات کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نصب کیمروں کی مدد لی جارہی ہے اور وہاں سیکورٹی گارڈز سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












