Indian Comedian Actor Ki Hui Death Corona Se
Posted By: Kabir on 06-05-2021 | 03:03:05Category: Political Videos, Newsچنائی: بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروکامیڈین پانڈو کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پانڈو کی عمر 74 برس تھی۔ کچھ روز قبل انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی موت نے پوری کولی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارت میں ناول کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث صورتحال بہت خطرناک ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ہدایت کار کے وی آنند کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے اور اب اداکار پانڈو اس جان لیوا وائرس کے باعث چل بسے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی بیوی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل ہیں

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












