Karachi; Accused involved in more than 250 robberies arrested
Posted By: Akbar on 10-05-2021 | 16:30:44Category: Political Videos, Newsکراچی: پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے منظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمنظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے ملزم آصف زمان کوگرفتار کرلیا، ملزم کےقبضے سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کےہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق 3 اور 7 اپریل کو ایم اے جناح روڈ انکل سریا اسپال پر واقع بیکری اور ڈیری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں 4 ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر بیکری اور ڈیری کی دکان میں موجود ملازمین اور گاہکوں سے موبائل فون اور نقدنی چھینتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی کے دوران ملزم نے کراچی کے علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 60 سے زائد ڈکیتوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا اس کےعلاوہ ملزم نے ذاتی طورپر200 سے زائد ڈکیتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتارملزم کواسلحہ اورایمونیشن کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












