Shaheen Afridi and Noman Ali made history
Posted By: Joshi on 11-05-2021 | 02:54:40Category: Political Videos, Newsلاہور: ہرارے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرزکے 5،5شکار ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔
ہرارے ٹیسٹ میں کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں، ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرزکے 5،5شکار کا موقع بھی اسی میچ میں آیا،شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے حریف ٹیم کی وکٹوں کا برابر بٹوارہ کرتے ہوئے کسی اور کی باری نہیں آنے دی، یوں بائیں ہاتھ کے بولرز نے ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔
کسی ایک میچ میں 3مختلف بولرز کی 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے،اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی بار 3 بولرز نے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔
اس سے قبل برمنگھم ٹیسٹ 1993میں پال رائفل، شین وارن اور ٹم مے نے 5،5شکار کیے تھے،مسلسل 3طویل فارمیٹ کے میچز میں 5،5وکٹیں اڑانے کا اعزاز17سال بعد حسن علی نے حاصل کیا،انھوں نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز اورپھر زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی 5،5وکٹیں لیں ٕ،اس سے قبل شعیب اختر نے 2004میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












