The UAE also banned children's Eid on Eid al-Fitr
Posted By: salmaan on 11-05-2021 | 05:14:13Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر پانچ احتیاطی تدابیرکا اعلان کیا ہے۔ ان میں اہم بات بچوں کی عید کی نقدی پر پابندی بھی شامل ہے۔ امارات میں صحت کے شعبے کے ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا کہ اس بار عید الفطر کے موقعے پرریاست میں پانچ ایس اوپیز کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اقدامات درج ذیل ہیں۔
1۔ بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے۔یا یہاں تک کہ اسے بینکوں کے ذریعے بھی عیدی کے لین دین پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
2- بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
3- خاندانی دوروں اور اجتماعات سے پرہیز اور لوگوں کو عید اپنے گھروں میں گذارنے کی تاکید کی گئی ہے۔
4 - پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔
5- الیکٹرانک مواصلاتی چینلز کے ذریعہ رشتہ داروں اور دوستوں کوعید کی مبارکباد پیش کرنے کا آپشن اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے ویکسین لینے اور متعلقہ حکام کے مقرر کردہ قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












