It has become a habit of government opponents to get rid of worms in everything, Chaudhry Sarwar said
Posted By: Akram Imran on 11-05-2021 | 05:17:09Category: Political Videos, Newsلاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لے کرجانا چاہتے ہیں، ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔
گورنر پنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












