Agree on joint strategy for protection of cultural heritage in Asia
Posted By: Abid ali on 11-05-2021 | 08:28:31Category: Political Videos, Newsاسلام آباد/ بیجنگ: آج چین میں ثقافتی ورثے کے قومی بیورو نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی قومی ورثے اور ثقافت کے ادارے اور افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ساتھ ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل کے حوالے سے مشترکہ بیان‘‘ پر الگ الگ دستخط کیے۔
یہ ایشیائی ممالک کے مابین دستخط شدہ ’’ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کی پہلی دستاویز ہے۔
چین کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت اور ثقافتی ورثے کے قومی بیورو کے سربراہ لی چھون نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان قومی ورثہ اور ثقافت کے ادارے کے جوائنٹ سکریٹری رحیم نے ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کی شاندار الفاظ میں تحسین کی۔
مشترکہ بیان کے مطابق چین پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کے ڈھانچے کے تحت آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون فراہم کرے گا۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












