Gunmen attack school in Russia, killing more than 10 children
Posted By: Akram on 11-05-2021 | 08:29:21Category: Political Videos, Newsماسکو: روس کے شہر قازان میں مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر کے قازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 اسکول کے بچے 2 اساتذہ اور ایک گارڈ شامل ہے۔ 21 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 بچے اور 3 اساتذہ شامل ہیں۔ 6 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دو بچوں کو فائرنگ کی آواز سے خوف زدہ ہوکر دوسری منزل سے چھلانک لگا کر نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں پولیس ملزم کو زمین پر لٹا کر گرفتار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جارہی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ روس میں اسکول پر حملے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












