One Man Show Ki Ghalat... Khaatma Kiya Jaaye
Posted By: Kabir ali on 12-05-2021 | 03:58:58Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھونس دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے۔ نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ ثابت ہوئے اور بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے۔ان منصوبوں کا عوام کو ئی فائدہ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ہماری حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرکے پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ہمارے منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ون مین شو کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔کابینہ کے وزراء بااختیار ہیں اور ہر کام مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں۔یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












