Danger Virus Ne Google Chrome Ka Roop Dhaar Liya
Posted By: Kabir on 12-05-2021 | 13:58:38Category: Political Videos, Newsسلیکان و یلی: سیکیوریٹی ماہرین نے کہا ہے کہ گوگل کروم کے بھیس میں موبائل وائرس آپ کی ڈیوائس کو متاثر اور نجی معلومات چُرا سکتا ہے۔
سائبر سیکورٹی پر کام کرنے والی کمپنی Padeo کے ماہرین نے ایک نئے مالویئر ( کمپیوٹر، سرور، موبائل کو نقصان پہنچانے کی غرض سے بنایا گیا سافٹ ویئر) کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے جو کہ اب تک ہزاروں ڈیوائسز کو نقصان پہنچا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق گوگل کے ویب براؤوزر کروم کی شکل میں ایک نئے مالویئر’اسمیشنگ ٹروجن‘ کی مدد سے موبائل میں موجود آپ کی نجی معلومات(پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ انفارمیشن وغیرہ) چوری ہوجاتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار یہ جعلی کروم ایپ آپ کے موبائل میں انسٹال ہوگئی تو پھر یہ روزانہ آپ کے فون نمبرز سے سینکڑوں نمبرز پر ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیتی ہے۔
ماہرین نے بتایاکہ یہ مالویئر گوگل کے آفیشنل کروم ایپ کے نام اور آئیکون کو استعمال کرتا ہے۔ تاہم اس کے پیکج، سِگنیچر اور ورژن میں آفیشل ایپ کی طرح کچھ بھی عام نہیں ہے، ’اسمیشنگ ٹروجن‘ کی شدت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ زیادہ تر اینٹی وائرس نقصان دہ ایپلی کیشن کو فلیگ کردیتے ہیں تاہم یہ جعلی کروم ایپ نئے سگنیچر کے ساتھ ری پیکجڈ ہوسکتی ہے۔
جعلی کروم ایپ سے کس طرح محفوظ رہا جائے؟
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مالویئر سے محفوظ رہنے کے لیے ممکنہ حد تک اپنے کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ کی معلومات کسی انجان ویب لنک پر نہ دیں، کسی بھی ایپلی کیشن کو ہمیشہ گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












